52 ویں نشینل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کا آغاز ہوگیا
چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب ایوب اسٹیڈیم ملتان میں ہوئی، جس میں پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے قومی پرچم تھامے پریڈ کرکے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا۔
تقریب رونمائی میں ٹورنامنٹ کی 13 ٹیموں نے پریڈ کی، چیمپیئن شپ میں ملک بھر سے 600 کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دیکھائیں گے، چیمپئن شپ میں آرمی ، نیوی ، ائیر فورس ، پولیس ، واپڈا ، ہائیر ایجوکیشن اور دیگر اداروں اور صوبوں کی ٹیمں شامل ہیں۔
چیمئن شپ 2 دسمبر تک جاری گی جس میں شارٹ جمپ ، لانگ جمپ ، جیولن تھرو ، 800 میٹر ریس ، ہمر تھرو ، اور دیگر ایونٹ ہوں گے۔
افتتاحی تقریب میں اولمپک چیمپئن ارشد ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں اتھلیٹکس کے گراؤنڈز دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اس طرح کے ایونٹ قومی یک جہتی کےلئے بہت ضروری ہوتے ہیں کھیلوں کے ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا۔