Breaking NewsNationalتازہ ترین
ریل مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری
ریلوے حکام نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا۔
چیف آپریٹنگ سپرنٹنڈنٹ سیفٹی کی جانب سے جاری ہدایت نامے کے مطابق مسافروں کو ہرقسم کا خطرناک آتش گیر مادہ، گیس سلنڈر اور آئل کا چولہا وغیرہ ٹرین میں لے جانے پر مکمل پابندی ہو گی، جبکہ ٹرین کے اندر چولہا یا کسی بھی قسم کی آگ جلانے پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔
ڈویژنل افسران کو ٹائم ٹیبل، ریزرویشن دفاتر، ویٹنگ رومز، بوگیوں اور کمپیوٹر ریزرویشن ٹکٹس پر ہدایات درج کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔
آٹش گیر مادے کے حوالے سے پیغام ای ٹکٹس کروانے والے مسافروں کو ایس ایم ایس کے ذریعے بھیجنے کی ہدایات بھی دی گئیں۔