Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی: پاکستان سکاٹ لینڈ سکالر شپ کے امیدواروں کے انٹرویو کےلئے کمیٹی قائم کردی گئی
زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان سکاٹ لینڈ سکالرشپ کے لئے زکریا یونیورسٹی ملتان کے شارٹ لسٹ امیدواروں کے انٹرویو کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی، جس کے چیئرمین ڈاکٹر محمد زبیر اقبال، وائس چانسلر ہوں گے جبکہ ممبران میں پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر سلیانہ ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان سٹڈیز، پروفیسر ڈاکٹر اے ایس راشدہ عتیق ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افیئرز (فیمیل) ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پیتھالوجی،پروفیسر ڈاکٹر روحہ حفیظ چیئرپرسن ہراسمنٹ انکوائری کمیٹی شعبہ عربی،ڈاکٹر عنبرین علیم اسسٹنٹ پروفیسر، فیکلٹی آف فارمیسی، شامل ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد ڈائریکٹر، اسکالرشپ/فوکل پرسن ہوں گے۔
کمیٹی کا اجلاس 2 دسمبر 2024 بروز پیر دوپہر 12:00 بجے کمیٹی روم ایڈمن بلاک میں ہوگا۔