گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں شجر کاری مہم
گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان کے پرنسپل عنایت علی قریشی نے آگہی واک کی قیادت کی، اور پودے لگائے گئے۔
اس موقع پر ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی، سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسر رفیق ممتاز، شہزاد اعظم عبد الستار، ملک نذر وینس،مظفر لطیف، امام الدین، صابر ندیم، حامد اختر، صاد ق رانا، فہیم احمد، حافظ داود، کامران اسلم، میاں احمد، محمد عقیل، محمد شریف، امتیاز علی ودیگر شریک تھے۔
اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی، میاں وقاص فرید قریشی، رفیق ممتاز نے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کیلئے ہر شخص انفرادی طور پر ایک پودا ضرور لگائے، کیونکہ یہ ہمارا قومی فریضہ بھی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ درخت جنتا زیادہ ہوں گے، سیلاب کی تبا کاریاں کم ہوں گی۔
اس سلسلے میں تعلیمی اداروں اور دیگر پبلک مقامات پر شہریوں کو شعور و آگہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بدلتی ہوئی موسمیاتی تبدیلیوں سے بچنے کیلئے پودے لگانا بہت ضروری ہے، ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کیلئے تعلیمی اداروں کا کردار اس ضمن میں کلیدی ہے۔
اس موقع پر گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں پودے بھی لگائےگئے۔