Breaking NewsEducationتازہ ترین
ویمن یونیورسٹی ملتان : پروفیسر ڈاکٹر ملکہ رانی کا اعزاز
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فزکس کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر ملکہ رانی کو انٹرنیشنل اعزاز اپنے نام کر لیا۔
انہیں پاک یوکے ایجوکیشن گیٹ وے کے تعلیمی منصوبہ کے تحت سٹڈی ٹور کیلئے منتخب کر لیا گیا۔
پروفیسر ڈاکٹر ملکہ کے لیے آج 3 اکتوبر کو لندن کیلئے روانہ ہوں گی، برٹش کونسل کے توسط سے اس سٹڈی ٹور کے دوران پروفیسر ڈاکٹر ملکہ رانی اکیڈمک ریسرچ پر مبنی مختلف ایونٹس میں شرکت کریں گی۔
پروفیسر ڈاکٹر ملیکہ رانی کا یہ دورہ پاک یوکے اکیڈمک ریسرچ گرانٹ کا حصہ ہے۔
اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ڈاکٹر ملکہ رانی کو مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی تمام اساتذہ اپنی محنت اور تحقیقی صلاحیتوں کی بدولت ہر سطح پر اپنی قابلیت کا سکہ منوا رہی ہیں۔