Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جھگی نشین اور خانہ بدوش بچوں کے لئے "کتاب گاڑی”

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے جھگی نشین اور خانہ بدوش بچوں کو "کتاب گاڑی” کے ذریعے کتب بینی سے روشناس کرانے کا سلسلہ جاری، موبائل لائبریری کا منصوبہ پلے گروپ اور نرسری جماعت کے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹوں اور خوشیوں کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ اور نت نئے آئیڈیاز کا ذریعہ بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور بچوں کی تعلیم کے حوالے سے کام کرنے والی سماجی تنظیم "تارے زمین پر ٹرسٹ” کے اشتراک سے ملتان کے جھگی نشین اور خانہ بدوش بچوں کو "کتاب گاڑی” کے ذریعے کتب بینی اور نت نئی معلومات سے روشناس کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز "کتاب گاڑی” کے ذریعے ملتان کے مختلف مقامات پر بچوں کے لیے آگہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔

اس پر "کتاب گاڑی” کے منتظمین نے ننھے منے بچوں کو کہانیاں سنا کر ان کے چہروں پر مسکراہٹ کا سامان کیا۔

محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے "کتاب گاڑی” کی فوکل پرسن فریحہ زینب نے کہا کہ "کتاب گاڑی” کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بچوں کو موبائل لائبریری کی طرف راغب کرنا کہ انہیں تفریح، تعلیم و تربیت اور کتب بینی کے جذبے سے حقیقی معنوں میں روشناس کرایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button