Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سات روزہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ کے تیرہویں سیشن کا آغاز

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں سات روزہ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ کے تیرہویں سیشن کا آغاز ہو گیا۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ طلباء و طالبات کے لیے یہ ورکشاپ نہ صرف تحقیقی مقالہ جات لکھنے کے لئے اہم کردار ادا کرے گی بلکہ اس کے ذریعے مستقبل میں مختلف پروجیکٹس پر بھی اپلائی کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس جدید دور میں اپنے سکلز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر گریجویٹ سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر ناصر ندیم نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ آف گریجویٹ سٹڈیز طلباء و طالبات کی تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی طرف مسلسل کام کر رہا ہے۔ سائنٹیفک رائٹنگ ٹریننگ کے تیرہویں سیشن اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس ہفتہ وار ٹریننگ میں 16 فیکلٹی ممبرز طلباء و طالبات کو ریسرچ اور پروجیکٹ رائٹنگ کے حوالے سے پریکٹیکل ٹریننگ دیں گے۔

اس موقع پر فوکل پرسن سائنٹفک رائٹنگ ٹریننگ ڈاکٹر فواد ظفر احمد خان، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین اور ٹریننگ میں شرکت کرنے والے 31 طلباء و طالبات موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button