سیکریٹری ایچ ای ڈی نواز شریف انجینئرنگ یونیورسٹی پہنچ گئے
لسیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب محمد الطاف بلوچ نے محمد نواز شریف یونیورسٹی اف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا ، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو یونیورسٹی میں طلباء کو میسر سہولتوں اور تعلیمی پروگرامز کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ۔
محمد الطاف بلوچ نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ جدید دنیا کے تعلیمی تقاضوں کے مطابق فوڈ انجینئرنگ اور فوڈ ٹیکنالوجی کے پروگرام شروع کیے جائیں، جبکہ انجینئرنگ کے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے انڈسٹری کے ساتھ انٹرن شپ اور مشترکہ تحقیقاتی پروگرام شروع کیے جائیں ۔
اس کے علاوہ یونیورسٹی اپنے تحقیقاتی کام کو روڈ شو کے ذریعے نمائش کرے اور طلباء کو معاشی مدد فراہم کرنے کے لیے تحقیقات کو پیٹنٹ کروایا جائے۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء اور طالبات کو مالی امداد دی جائے، اور فیس معاف کی جائے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے یونیورسٹی کے نئے کیمپس میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نے ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کے علاوہ رجسٹرار ڈاکٹر محمد عاصم عمر ڈائریکٹر پلاننگ محمد ظہیر ممبر ایڈوائزری کونسل ڈاکٹر محمد طارق اور سیکشن آفیسر محمد عامر ملک بھی موجود تھے۔