Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : یونین رہنما پر کفن دفن کی رقم خرد برد کرنے کا الزام

زکریا یونیورسٹی کے ایمپلائز فرینڈز گروپ کے صدر پر ملازم کے پیسے رکھنےکا الزام ،خزانہ دار نے ادائیگی کی۔

تفصیل کے مطابق زکریایونیورسٹی کے ایمپلائزفرینڈ گروپ کے صدر شاہد موتھا پرایک ملازم حاجی اللہ یار نے الزام لگایا کہ اس کی والدہ کا انتقال ہوا تو یونیورسٹی کی طرف سے کفن دفن کےلئے 35ہزار روپے دئے گئے، جس کاچیک بناکر کراس کرا لیاگیا۔

حاجی اللہ یار کا کہنا تھا کہ چیک 7فروری کو کیش کرالیا گیا مگر 15 دن تک لیت ولعل سے کام لیا جاتا رہا۔

جس پر وہ گزشتہ روز خزانہ دار صفدر لنگاہ کے سامنے پیش ہوگیا۔

انہوں نے دونوں فریقوں کو طلب کرلیا مگر ایمپلائز رہنما نہ آئے، جس پر خزانہ دار نے اپنے ذاتی اکاونٹ سے ملازم کو 35ہزارروپے کی ادائیگی کی ۔

اس بارے میں شاہد موتھا کاکہنا ہے کہ ، ہم نے نیکی کرکے چیک بنواکر دیا ہے، یہ الزام ہے میں نے چیک بنا کر سیکورٹی گارڈ محمد نواز کودے دیاتھا، اس نے خود کراس کراکے پسیے رکھ لئے ، شکایت سامنے آنے پر فوری ایکشن لیا گیا اور اس کی ادائیگی کرائی گئی چیک پر نواز ہی سائن ہیں۔

سیاسی مخالفین میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کےلئے پہ پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button