Breaking NewsEducationتازہ ترین
اساتذہ کا احتجاج : پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز میں انٹرمیڈیٹ کی مارکنگ روک دی گئی
پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ اساتذہ بھی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے لاہور میں سراپا احتجاج ہیں، اور تین دن سے دھرنا دئے ہوئے ہیں۔
مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر معاملات خراب ہونے لگے ہیں، وزیرا علیٰ نے بھی بات سننے سے انکار کردیا ہے اور مظاہرین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
جس کے بعد ملتان سمیت پنجاب بھر کے دیگر تعلیمی بورڈ میں مارکنگ کرنے والے اساتذہ کو بھی ان کی تنظمیوں نے فورا لاہور بلوالیا ہے، جس کی وجہ سے مارکنگ روک دی گئی ہے، جبکہ انٹرمیڈیٹ پریکٹیکل بھی متاثر ہورہے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ معاملہ جلد نہ سمٹا تو انٹر کی مارکنگ لیٹ ہو جائے گی، جس کی وجہ سے نتائج تاخیر کا شکار۔ ہوسکتے ہیں ۔