زکریا یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں شجرکاری مہم شروع ہوگئی
شعبہ انگریزی میں شجرکاری کے سلسلے میں پودے لگائے گئے۔ اس سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی، جس کی مہمان خصوصی ڈین آف لینگویجز اینڈ اسلامک سٹیڈیز ڈاکٹر صائقہ امتیاز تھیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرصائقہ امتیاز نے کہا کہ جان کیٹس نے لکھا، "خوبصورتی کی چیز ہمیشہ کے لیے خوشی ہوتی ہے۔” ماحول کے تئیں اپنی لگن میں ہم فطرت کی حکمت کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ رالف والڈو ایمرسن نے تجویز کیا تھا: "ایک ہزار جنگلات کی تخلیق ایک ہی شاخ میں ہے، آج کے دور میں درختوں کی اہمیت بڑھ گئی ہے، سموگ جیسی بلا نے پورے معاشرے کو حصار میں لے لیا، اب ضرورت ہے کہ سب لوگ درخت لگائیں انگریزی ادب ہمیں زندگی کی خوبصورتی اور گہرائی کی تعریف کرنا سکھاتا ہے ہم فطرت اور دماغ دونوں کی پرورش کرتے ہیں، اس لئے ماحول کو خوبصورت بنانے کےلئے ایسے ایونٹ کرتےرہیں گے۔
اس موقع پر ڈاکٹر نوید احمد چودھری، ڈاکٹر مظفر بھٹی ( آرگنائزر) اور شعبہ انگلش کے دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے۔