"کھیلتا پنجاب” ڈویژنل مقابلوں کا آج سے آغاز
پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام "کھیلتا پنجاب” گرلز و بوائز کے ڈویژنل سطح كے مقابلے 25 نومبر سے شروع ہونگے۔
4 دسمبر تک جاری رہنے والے مقابلوں کا انعقاد ملتان اور خانیوال کے مختلف گراؤنڈز اور کمپلیکس میں کیا جائیگا۔
ڈویژنل لیول پر ہونے والے ڈویژنل سپورٹس آفیسر ملتان منظر شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے فیصلے کے مطابق افتتاحی مقابلے 25 نومبر کو بوائز کرکٹ ٹیپ بال سپورٹس گراونڈ ملتان جبکہ گرلز بیڈمنٹن مقابلے ملتان جمنیزیم میں کروائے جائیں گے ۔
بوائز کے دیگر مقابلوں میں بیڈمنٹن اور فٹبال 25 نومبرکو ہاکی اور کبڈی 26 کو، باسکٹ بال ، تائیکوانڈو اور آرچری 27 نومبر کو، ماس ریسلنگ 29 نومبر، ایتھلیٹکس ، والی بال اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے 30 نومبر اور 4 دسمبر تک جاری رہنگے جبکہ گرلز کے دیگر مقابلوں میں سے باسکٹ بال ، تائیکوانڈو ، ہاکی اور آرچری 27 نومبر کو اسی طرح گرلز ایتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے 30 نومبر اور 4 دسمبر تک کھیلے جائینگے۔