ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس شروع ہوگئی
ویمن یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس ’’معاشی مسائل اور پائیدار ترقی‘‘ شروع ہوگئی۔
ترجمان کے مطابق تیسری سالانہ انٹرنیشنل کانفرنس کا افتتاح چیف پیٹرن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کیا، انہوں نے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے موجود معاشی صورتحال میں ایک ایسے پیلٹ فارم کی ضرورت تھی، جہاں تمام ماہرین معاشیات اکھٹے ہوں اور کوئی ایسا حل تلاش کریں جس معاشی بہتری آسکے۔
ویمن یونیورسٹی نے حسب روایت یہ مواقع فراہم کیا، ویمن یونیورسٹی ملتان نے اس عالمی اجتماع کے لیے ایک خوش آئند اور سازگار ماحول فراہم کیا، جس میں سکالرز، کاروباری افراد، پیشہ ور افراد، ماہرین تعلیم کو اکٹھا کیا، اور دنیا بھر کے ماہرین معاشی ترقی اور پائیداری پر بامعنی بات چیت کےلئے اکھٹے ہیں۔
امید ہے اس کانفرنس میں شرکاء کو فکری گفتگو کے لیے ایک بھرپور ماحول کو فروغ دیتے ہوئے اپنے نقطہ نظر کا اشتراک کرنے کا موقع ملے گا۔ سکالرز کانفرنس میں ابھرتے ہوئے رجحانات، چیلنجز، اور اقتصادی تحقیق میں اختراعی حل پیش کریں گے۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر حنا علی نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے یہ کانفرنس کا تیسرا سیزن ہے، دو کامیاب کانفرنس کے انعقاد نے ہمیں ایک بار پھر اکھٹا ہونے پرمجبور کیا، اب یہ کانفرنس ویمن یونیورسٹی کے کلینڈر کا مستقل حصہ ہے، جس کا مقصد مسائل اور پائیدار ترقی تحقیق اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔
ہر سال شرکاء کے لیے اقتصادی تحقیق میں اپنے نقطہء نظر اور تجربات پر بات کرنے کے لیے مناسب فورم ہے۔
پہلے روز مقررین نے پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں تعلیمی تعاون کے اہم کردار ، ٹیکنالوجی، پائیداری اور معاشی ترقی ، اعلیٰ تعلیم کے ابھرتے ہوئے منظرنامے اور پائیدار ترقی، پائیدار پالیسیوں کی تشکیل میں تعلیمی اداروں کے کردار، صحت کی دیکھ بھال، معاشی بہبود اور پائیدار ترقی کے درمیان ربط اور ایشیائی مائیکروفنانس اداروں میں تنوع، پائیداری، اور کریڈٹ رسک کے درمیان پیچیدہ تعلق بارے اپنے ریسرچ پیپر پیش کئے۔
پہلے روز مہمانوں میں سعودی عرب سے ڈاکٹر توصیف ایزد ، ڈاکٹر مقرب اکبر، ڈاکٹر خدا بخش، ڈاکٹر اللہ بخش ، ڈاکٹر محمد عباس، ڈاکٹر سعدیہ ڈاکٹر طلعت انور ، ڈاکٹر شرافت علی ، ڈاکٹر عمران لودھی ، ڈاکٹر نومن ،پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک ، پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمان ، ڈاکٹر صوفیہ انور، ، ڈاکٹر ظاہر فریدی، ڈاکٹر حسن بچہ اور ڈاکٹر رمضان شیخ نے اپنے مقالے پیش کئے۔
آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم کلثوم پراچہ نے تمام مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کی۔