ویمن یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ کا انعقاد
شعبہ اردو دی ویمن یونیورسٹی ملتان "ارمغان ادبی فورم” کے زیر اہتمام محفل مشاعرہ کا انعقاد وومن یونیورسٹی کے ہال میں کیا گیا، جس کی صدارت معروف شاعر خالد مسعود نے کی ۔
وائس چانسلر دی ویمن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی تقریب کی مہمان خصوصی تھیں، جبکہ مہمانان اعزاز رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر قمر رباب ، پروفیسر ڈاکٹر روبینہ ترین اور پروفیسر ڈاکٹر انوار اجمد شامل تھے ۔
مشاعرے کا آغاز صدر شعبہ اردو، ڈاکٹر عذرا لیاقت نے مشاعرے کو حال ہی میں جدا ہونے والے شاعر امجد اسلام امجد اور بہترین صدا کار ضیا محی الدین سے منسوب کیا ۔
نظامت کے فرائض شاکر حسین شاکر نے انجام دیے، جبکہ محفلِ مشاعرہ میں رضی الدین رضی، مستحسن خیال، نسیم شاہد، ڈاکٹر شوذب کاظمی، وسیم ممتاز، تحسین غنی، رضوانہ تبسم درانی، ڈاکٹر سجاد نعیم، ڈاکٹر شاہدہ رسول، صائمہ نورین بخاری، سہیل عابدی، محمد مختار علی، فضہ شہوار، ظہیر عباس، ڈاکٹر اشرف جاوید ملک وغیرہ شامل تھے۔