Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نواز شریف زرعی یونیورسٹی کا ایک ارب 16 کروڑ 10 لاکھ کا بجٹ منظور کرلیا گیا

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کا 42واں سینڈیکیٹ اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ کی زیر صدارت سنڈیکیٹ ہال میں منعقد ہوا۔

جس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ لاہور کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہور ذیشان احمد، ڈاکٹر خالد محمود خان،پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، بیرسٹر اسامہ فضل چوھدری، پروفیسر ڈاکٹر عرفان احمد بیگ، پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا، ڈاکٹر عبدالرزاق، ڈاکٹر محمود عالم، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق جبکہ سیکرٹری سنڈیکیٹ کے فرائض محمد رفیق فاروقی نے سر انجام دیے۔

سنڈیکیٹ میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے یونیورسٹی کی پریزنٹیشن دی، جس میں یونیورسٹی کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جس کے بعد یونیورسٹی کا بجٹ 25۔ 2024 ،پیش کیا گیا اور 1161 ملین کا ریکرنگ بجٹ اور 315 ملین کا ڈیویلپمنٹ بجٹ منظور کیا گیا۔

علاوہ ازیں اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ کی سفارشات کی بھی منظوری دی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button