Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

15 پر کی جانے والی ریجن بھر کی کالز کی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت

ریجنل پولیس آفیسر ملتان جاوید اکبر ریاض نے ریجنل پولیس آفس ملتان کے مختلف شعبوں کے سربراہان سے میٹنگ کی ان کے مسائل سنے اور انکے حل کے لئے احکامات جاری کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتر میں آنے والے سائلین کے مسائل بلا تاخیر حل کریں دفتری معاملات کو احسن طریقے سے چلائیں دفتر آئے سائلین سے شائستہ رویہ اختیار کریں، اور ان کے مسائل جلد حل کرنے کی کوشش کریں ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ 15 پر کی جانے والی ریجن بھر کی کالز کی مانیٹرنگ کریں تاکہ معلوم ہو سکے کہ 15 کالز پر کارروائی میں تاخیر یا عدم کارروائی کی کیا وجوہات ہیں ۔

اگر اس حوالہ سے کوئی غفلت پائی جائے تو ذمہ دار کے خلاف بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ لیگل برانچ عدالتی معاملات میں پوری تیاری کرے بہبود برانچ فلاح و بہبود کے کاموں میں تیزی لائے۔
ملتان ریجن میں پولیس کے ترقیاتی تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ ڈی پی اوز سے رابطہ رکھیں اور منصوبوں کے اعلیٰ تعمیراتی معیار کے لیے بھی اقدامات کریں ۔

اجلاس میں ایس ایس پی ریجنل انوسٹی گیشن برانچ راؤنعیم شاہد,،DSP لیگل افتخار احمد،پرسنل سٹاف آفیسر محمد یوسف بھٹی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالرحیم،پرائیویٹ سیکرٹری عبدالقادر, ریڈر محمد نعیم، سیکیورٹی آفیسر رفاقت علی و دیگر افسران موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button