Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

صحت انصاف کارڈ کے مسائل پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کرنے کا فیصلہ

صحت انصاف کارڈ کے نظام کی مزید بہتری کے لیے وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ سے متعلق شہریوں کے مسائل کو پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک کردیا۔
سیٹیزن پورٹل پر صحت انصاف کارڈ کے نام سے خصوصی کیٹگری مختص کردی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ اسپتاالوں میں علاج سہولتوں اورعملے سے متعلق سمیت اخراجات کی عدم معلومات، تاخیر اورغلط علاج پر بھی شکایات کی جاسکیں گی، صحت کارڈ کے پینل میں شامل اسپتالوں کے مسائل پر بھی شکایات درج کرائی جاسکیں گی۔
شکایات کےفوری ازالے کے لیے اسٹیٹ لائف کے اعلیٰ افسران کو خصوصی ڈیش بورڈ الاٹ کردی ہے، اور وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ چئیرمین اسٹیٹ لائف شہریوں کی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button