Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

افغانستان کے منجمند اثاثے بحال ہونے چاہیں : شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہےکہ افغانستان میں امن تباہ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا، افغانستان کے منجمد کیےگئے اثاثے فوری بحال ہونے چاہئیں۔
دفترخارجہ اسلام آباد میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے بارے میں د ونوں ملکوں کا مشترکہ وِژن ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لیے آگے آنا چاہیے، امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کی عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔
پاکستانی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کی کوششوں میں شراکت دار ہے، ہمیں افغانستان میں امن تباہ کرنے والے عناصر سے خبردار رہنا ہوگا، پاکستان ہمسایہ ملک کی حیثیت سے افغانستان کی ہر ممکن امداد جاری رکھےگا، افغانستان کے منجمد کیے گئے اثاثے فوری جاری کرنے چاہئیں، امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر نے افغان صورت حال کے پرامن حل میں اہم کردار ادا کیا،پاکستان اور قطر افغانستان میں امن کے پارٹنر ہیں، ہم قطر کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک افغانستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے مل کر کام کریں گے اورافغانستان میں استحکام کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سب سے پہلے افغانستان میں خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے کام کریں گے،افغانستان میں زندگیوں کو بچانا اس وقت سب سے اہم ہے، انسانی زندگیوں کے لیے بحرانی کیفیت سے مل کر لڑیں گے۔
اس موقع پر قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا تزویراتی شراکت دار ہے، پاکستان اور قطر کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں ، پاکستان نے موجودہ صورت حال میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے، افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔
قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امداد کسی بھی سیاسی عمل سے آزاد ہونی چاہیے،پاکستان کے ساتھ مل کر افغان باشندوں کی بھرپور مدد کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button