Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

انصاف سکولوں میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت

محکمہ سکولز نے انصاف سکولوں میں داخلے شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
تمام سکول انصاف پروگرام کے سکولز میں پنجم تا ہشتم داخلہ شروع کروا کر اندراج ایس آئی ایس پر یقینی بنائیں۔
انصاف پروگرام کے سکول کسی بچے کو خارج نہیں کریں گے ، بلکہ موجودہ پنجم کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ کر کے ششم کی تعداد کا آغاز کریں۔
ٹرمینل کلاس کے بچوں کو خارج کرنے سے پہلے اتنے متبادل بچوں کا داخلہ یقینی بنائیں اس وقت ایلیمنڑی ونگ کو اپنی تعداد برقرار رکھنے کے لیے مزید داخلہ کی ضرورت ہے۔
لہذا تمام اے ای اوز ہر سکول میں 23 جولائی تک بچوں کا مزید داخلہ یقینی بنائیں انصاف پروگرام کے سکولز میں داخلہ اور سکول اپگریڈیشن کی تشہیر فلیکسز، بینرز اور مساجد میں اعلانات سے کی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button