Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ایف بی آر نے شوکت بھکاری تلاش کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں

ملتان کا مشہور شوکت بھکاری بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی اور مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آگیا۔
ایف بی آر نے بچوں کی ایک کروڑ کی بیمہ پالیسی پر جواب مانگ لیا۔بھکاری سے ملتان کے سب سے مہنگے اسکول میں بچوں کو پڑھانے پر وضاحت طلب کرتے ہوئے ساڑھے 17لاکھ روپے بینک اکاؤنٹ میں ہونے کی رپورٹ بھی طلب کرلی۔
شوکت بھکاری نے بھیک مانگ کر رقم اکٹھی کی تھی، اور انکم ٹیکس گوشوارے بھی جمع نہیں کرائے تھے اور ٹیکس سے بچنے کے لئے شوکت بھکاری روپوش ہوگیا۔
ایف بی آر نے شوکت بھکاری کی تلاش کے لئے ٹیمیں بنا دیں اور شوکت بھکاری کو ہر حال میں تلاش کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پرشوکت بھکاری کی ویڈیوز وائرل ہوئی ، جس میں شوکت بھکاری نے آمدن سے متعلق سوشل میڈیا پر ویڈیو بیان دیے تھے۔
جبکہ شوکت بھکاری کو 3 روز قبل ایف بی آر نے نوٹس دیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button