Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

اے ایف ایل گیم سے آگاہی اور قواعد و ضوابط سے آگاہی کےلئے ورکشاپ کرانے کا فیصلہ

ملتان(خصوصی رپورٹر) اے ایف ایل ساؤتھ پنجاب ایسوسی ایشن کا ایک اجلاس زیر صدارت محمد جمیل کامران صدر اے ایف ایل ساؤتھ پنجاب پارک لین کالونی ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں ساؤتھ پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران محمد باسط مظفرگڑھ نائب صدر مبارز حسن جنرل سیکرٹری بہاولپور ۔ملک غلام مرتضی ڈی ایس او وہاڑی مصدق حنیف قیصر جاوید حسن جمیل اور افتخارٹھاکر ملتان۔محمد ذیشان ڈی جی خان ،عمیزالرحمن بہاولپور،جعفر عباس مظفرگڑھ جبکہ شفیق الرحمان خٹک ڈی ایس او خانیوال کی بیماری کی وجہ سے محمد سجاد نے خانیوال سے۔جبکہ عدنان نعیم ڈی ایس او ملتان کی نمائندگی محمد منظور لطیفی نے کی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بہاولپور ڈی جی خان مظفرگڑھ خانیوال وہاڑی لودھراں ملتان میں اے ایف ایل گیم سے آگاہی اور قواعد و ضوابط سے روشنائی کے لئے ان اضلاع میں واقع ای لائبریریز میں ورکشاپ منعقد کی جائیں گی، اس سلسلے میں مبارز حسن ایک معلوماتی پروگرام مرتب کریں گے ۔
ان ورکشاپس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء اور کھلاڑیوں کواے ایف ایل کے متعلق لیکچرز دیئے جائیں گے ۔
اس پروگرام کا آغاز ڈی ایس او وہاڑی ملک غلام مرتضی کی تجویز پر وہاڑی سے کیا جائے گا ۔پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ اور ڈی جی خان ۔میں 20 اگست سے جبکہ دوسرے مرحلے میں خانیوال ملتان اور بہاولپور میں پروگرام ترتیب دیے جائیں گے ۔
نائب صدر محمد باسط مظفرگڑھ کی خواہش پر ایپل ساؤتھ پنجاب چیمپئن شپ کا آغاز جلد ہی مظفرگڑھ سے کیا جائے گا، جبکہ میچز ملتان وہاڑی خانیوال اور بہاولپور میں منعقد کرائے جائیں گے ۔جبکہ مظفر گڑھ میں ساؤتھ پنجاب گرین اینڈ وائٹ وومنز ٹیموں کے درمیان بھی میچ کھیلا جائے گا ۔
مصدق حنیف کی قرارداد پر اے ایف ایل کے ملتان میں فروغ کے لئے محمد اکمل وینس کی خصوصی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا ۔جب کہ پاکستان میں اے ایف ایل کی ترقی کے لئے سردار محمد طارق خان صدر اور چوہدری ذوالفقار علی جنرل سیکرٹری اے ایف ایل پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button