Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

تمام تعلیمی بورڈز رواں سال بھی طلبا کی پوزیشنز کا اعلان نہیں کریں گے

پنجاب کے تعلیمی بورڈ رواں سال بھی طلباء کی پوزیشنز کا اعلان نہیں کریں گے ،پوزیشن ہولڈرز طلباء کو انعامات بھی نہیں دیئے جائیں گے۔
اس حوالے سے رواں سال کی پروموشن پالیسی پر پنجاب بورڈز کمیٹی چیئر من نے فیصلہ کرلیا ہے۔فیصلے کا اطلاق تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا۔
گزشتہ سال کوروناکے باعث پرموشن پالیسی کے تحت نویں اور گیارویں جماعت کے امتحانات نہیں ہوئے تھے،تمام طلبا کو فائنل امتحانات میں نمبروں کی شرح سے پاس کر دیا گیا تھا۔
رواں سال پرموشن پالیسی کے تحت تمام کلاسز کے اختیاری مضامین کے امتحانات لئے جائینگے،لازمی مضامین کے امتحانات کی بجائے پانچ نمبر اضافی دیئے جائیں گے۔
اس سے قبل پہلی پوزیشن والے طلبا کو لیب ٹاپ اور انعامی رقم دی جاتی تھی۔دوسری اور تیسری پوزیشن والے طلبہ کو بھی انعامی رقم دی جاتی تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button