Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جعلی زرعی ادویات، کھادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے جعلی زرعی ادویات، کھادوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز ضلعی ٹاسک فورسز کے ذریعے سمپلنگ اور مقدمات درج کرائیں۔
پیدواری شعبے کو تباہی کا شکار کرنے والے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ زراعت ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔معاشی چیلنجز کو حل کرنے کے لئے زراعت کے مثبت کردار سے انکار ممکن نہیں۔زرعی شعبہ کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کےلئے ٹیکنالوجی اور ریسرچ کی ضرورت ہے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ ڈویژنل و ضلعی سطح پر ایگریکلچر نقشہ جات بھی بنائے جائیں۔زرعی ادویات اور کھادوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ایگریکلچر ٹاسک فورس کو فعال کرکے کسانوں کو ریلیف دینگے۔
اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائیریکٹر زراعت شہزاد ناصر نے کہا کہ ذرعی ادویات میں ملاوٹ مافیا کے خلاف امسال24 چھاپے مارے گئے۔ 24 مقدمات درج کرکے 13 افراد گرفتار کئے گئے اور 71 لاکھ سے زائد مالیت کا 66643 لیٹر فرٹیلائزرز قبضے میں لیا گیا۔
زرعی ادویات کے گرنفروشوں کیخلاف کارروائی میں38 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ مختلف چھاپوں میں 1186 سیمپل لیکر1 کروڑ سے زائد کا جرمانہ کیا گیا۔ ابتک ڈویژن میں 453404 کاشتکار کسان کارڈ کیلئے رجسٹر کئے جاچکے ہیں۔
اجلاس میںڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز،متعلقہ افسران، کاشتکار بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button