Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزمیں کامیابی، احسانی مانی کی مبارکباد

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ اور ٹی ٹونٹی کرکٹ سیریزمیں کامیابی پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز میں 1-2 سے کامیابی کی بدولت آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں بھی شکست دے دی.

ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-3 سے جیت کی بدولت عالمی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 262 ہوگئی ہے۔ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان اور پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ میں اب صرف 10 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ سیریز میں فتح بہت اہم ہوتی ہیں، پرامید ہوں کہ اس فتح سے انفرادی طور پر کھلاڑیوں اور مجموعی طور پر ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، بابراعظم نے اپنی پراعتماد کارکردگی کی بدولت خود کو ایک متاثرکن کپتان ثابت کیا ہے، اکتوبر 2019 میں جب انہیں پہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا تو اس فیصلے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا تھا مگر وہ بورڈ کے اعتماد پر پورا اترے، کوئی شک نہیں ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بہتر بناتے رہیں گے اوران میں پاکستان کا کامیاب ترین کپتان بننے کی قابلیت موجود ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ فخر زمان اور محمد رضوان کی نمایاں کارکردگی نے پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ لائن اپ کو استحکام دیا ہے، جو بہت خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر جنوبی افریقہ میں ہمارے باؤلرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیکھنے کا عمل ہر وقت جاری رہتا ہے،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button