Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

جہانگیر ترین کو مرضی کے ریٹ پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

لاہور ہائیکورٹ نےجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو مرضی کے ریٹ پر چینی فروخت کرنے کی مشروط اجازت دے دی، عدالت نے جے کے اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کو حکومتی نوٹیفکیشن اور سیل پرائس کے مطابق مچلکے جمع کروانے کا عبوری حکم جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے جے کے شوگر اور جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کی درخواست پر 2 صفحات کا عبوری تحریری حکم جاری کیا ہے، حکم میں کہا گیا ہے کہ کین کمشنر جہانگیر ترین کی شوگر ملز سے چینی سپلائی کا ریکارڈ مرتب کریں، عدالت نے درخواست کو مرکزی درخواست کیساتھ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے چینی کا ایکس مل ریٹ مقرر کرنے کے حکومتی نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایکس مل ریٹ 84 روپے 50 پیسے اور ریٹیل پرائس 89 روپے 50 پیسے مقرر کی گئی۔
اقدام غیر قانونی ہے۔عدالت سے حکومتی نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے، درخواست کے حتمی فیصلے تک چینی کی نئی قیمت مقرر کرنے کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد روکنے کی استدعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button