Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں انرجی سنٹر قائم ہوگا، 30 کروڑ مختص

زکریا یونیورسٹی میں انرجی سنٹر قائم کرنے کی منظوری دےد ی گئی ، 30 کروڑ کے فنڈز بھی مختص کردیے گئے ۔
گورنر پنجاب نے زکریا یونیورسٹی میں ’’غوث اعظم قابل تجدید اور موثر توانائی ، سینٹر آف ایکسی لینس اینڈ ڈویلپمنٹ‘‘قائم کرنے کی منظوری دے دی اور مراسلہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی میں انرجی سنٹر قائم کرنے منظوری دی جاتی ہے اور اس سنٹر کے قیام کےلئے 30 کروڑ روپے مختص کئے جاتے ہیں۔
یہ سنٹر 30 جون 2024 تک مکمل کیا جائے گا، اس سلسلے میں زکریا یونیورسٹی کے شعبہ الیکڑیکل کے سربراہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبدالستار ملک نے کہا ہے کہ سنٹر زکریا یونیورسٹی کی تاریخ کا اہم واقعہ ہے توانائی (خاص طور پر قابل تجدید توانائی) کے میدان میں تحقیق ، ترقی ، تربیت ، جانچ ، تشخیص اور خدمات کی طرف ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔
اس منصوبے کو حقیقت کا روپ دینے میں صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اخترملک، وائس چانسلر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی ، ڈائریکٹرپلاننگ کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس کی وجہ سے جنوبی پنجاب میں اہم پراجیکٹ کا قیام ممکن ہوا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button