Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے پلان تیار

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی کے موقع پر آلائشیں اٹھانے کے پلان کی کامیابی کے لئے حکمت عملی طے کر لی ہے اور ملتان شہر کے 14سیکٹرز میں پارلیمنٹیرین کے مقرر کئے گئے فوکل پرسنز کے ساتھ مشاورت شروع کر دی گئی ہے۔
ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر سے نشتر سیکٹر کے فوکل پرسنز کے وفد نے ملاقات کی ہے۔
پانچ یونین کونسلوں کے فوکل پرسنز ملک معاویہ،سلیم اللہ خان،حسن خان، اشرف ناصر،عاصم کالرو اور اشفاق احمد وفد میں شامل تھے۔ڈپٹی منیجر آپریشنز عثمان خورشید، سیکٹر انچارج اور سپروائزر بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید پلان کامیاب بنانے کے لئے شہریوں کا تعاون بہت ضروری ہے،جانور کی قربانی کرنے والے گھروں میں آلائشوں کے لئے خصوصی بیگ فراہم کئے جائیں گے جبکہ ہر یونین کونسل میں لوڈر،ٹرالی، فرنٹ بلیڈ ٹریکٹر، سوزوکی پک اپ،لوڈر رکشے فراہم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہری جانوروں کی آلائشیں گلی اور سڑک پر پھینکنے کی بجائے کمپنی ورکرز کے حوالے کریں۔فوکل پرسنز اپنے علاقوں میں شہریوں کو آلائشیں ٹھکانے لگانے کے حوالے سے آگاہی دینے میں کمپنی کے ساتھ تعاون کریں۔
ایم ڈی نے بتایا کہ روزانہ ایک سیکٹر کے فوکل پرسنز کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں اعتماد میں لیا جارہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار کنٹینرز کی مرمت میں تیزی لائی جارہی ہے۔
ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب میں”خدمت آپکی دہلیز پر“ پروگرام جاری ہے اور عید صفائی کو خدمت پروگرام کا حصہ بنایا گیا ہے جسے لاہور سے بھی مانیٹر کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کمپنی نے عید کے تینوں ایام میں 14ہزار ٹن آلائشیں تلف کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیا ہے۔
فخرالاسلام ڈوگر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button