Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

لیول ون کوچنگ کورس کراچی میں مکمل کرلیا گیا

لیول ون کوچنگ کورس کراچی مکمل کر لیا گیا،لیول ون کوچنگ کورس میں خاتون کرکٹر حورینہ سجاد سمیت 27 امیدواروں نے شرکت کی ۔
کورس یکم جولائی سےچار جولائی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹرکراچی میں جاری رہا۔
چار روزہ کورس نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز راحت عباس ،عمر رشید اور ریجنل کوچز اعظم خان اور طاہر محمود کے زیرنگرانی مکمل ہوا۔
کورس میں شرکت کرنے والے امیدواروں کوکوچنگ کی بنیادی معلومات سمیت بیٹنگ،باؤلنگ،وکٹ کیپنگ اور فیلڈنگ کے بارے میں بتایا گیا۔کمیونیکشن میں مہارت کے علاوہ کوچنگ کاطریقہ کار بھی کورس کا حصہ تھا۔
کورس کے اختتام پر امیدواروں کو اسائنمنسٹس دی گئیں جنہیں تین مہینے کی مدت میں مکمل کر نا ہو گا۔کامیابی کے ساتھ اسائنمنٹس مکمل کرنے والے امیدواروں کی جانچ کی جائے گی۔کامیاب امیدواروں کولیول ون کوچنگ کورس مکمل کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔
لیول ون کوچنگ کورس کا اگلا مرحلہ پشاور ،راولپنڈی اور ملتان میں اکتوبر،نومبر اور دسمبرمیں منعقد کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button