Paid ad
Breaking NewsInternationalتازہ ترین

متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق سے متعلق جاری حکم نامہ واپس لے لیا

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری اور یو اے ای کے سفیر ابراہیم الزاہبی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی دفتر خارجہ اور سفارت خانے سے تصدیق لازمی نہیں ہے۔
یو اے ای کے سفیر کا کہنا تھا کہ فلائٹ آپریشن بحال ہونے کے بعد صرف نادرا سرٹیفکیٹ درکار ہوگا۔ابراہیم الزاہبی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے لیے دفتر خارجہ اور سفارت خانے کی تصدیق لازمی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ متحدہ عرب امارات آنے کے لیے نادرا سے جاری کورونا سرٹیفکیٹ کی یو اے ای سفارت خانے سے تصدیق لازمی کرانی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ پالیسی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا، عام پاکستانیوں، سفارتکاروں اور اہلخانہ پر بھی سرٹیفیکٹ کی شرط لاگو ہوگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button