Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

واپڈا ملازمین کے لئے جدو جہد جاری رہے گی

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر نے کہا ہے کہ واپڈا مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ہائیڈرو یونین ملازمین کے مسائل کے فوری حل کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا ہائیڈرو یونین کے سینئر عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کیا۔

ریجنل سیکرٹری سجاد خان بلوچ، ریجنل
چیئرمین (ریونیو) شکیل خان بلوچ، ریجنل ایڈیشنل سیکرٹری سید مختیار بخاری، ریجنل جوائنٹ سیکرٹر ی ملک مجاہد اعوان، دانش حفیظ، با با محمد انور
ودیگرنے ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر سے ملاقات کی اور انہیں اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میپکو ملازمین کو چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت پر فخر ہے جو ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ مرکزی جنرل سیکرٹری
خورشید احمد خان کی قیادت میں ہائیڈرو یونین متحد ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button