Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

وزیراعظم کے پروگرام برائے فروغ گھریلو مرغبانی اور کٹا پال سکیم

کیش انعامات دینے کا سلسلہ جاری

وزیر اعظم کے پروگرام برائے فروغ گھریلو مرغبانی کے تحت 200 فارمرز میں مرغیوں کے سیٹ کی تقسیم کئے گئے۔ایک سیٹ میں پانچ مرغیاں اور ایک مرغا شامل ہے۔

مرغیوں کے سیٹ ویٹرنری سول ہسپتال ملتان میں منعقدہ تقریب میں قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے گئے۔

محکمہ لائیو سٹاک تحصیل ملتان کو کل 800 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے200 افراد کا بذریعہ قرندازی اندازی انتخاب کر لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر شہزاد علی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مرغیاں بیماری سے محفوظ اور انڈوں کی زیادہ پیداوار دینے کی صلاحیت ر کھتی ہیں اور کچن ویسٹ پر پلتی ہیں۔

ڈاکٹر شہزاد علی نے بتایا کہ بچوں میں پروٹین کی کمی دور کرنے کے لئے یہ سکیم بہت اہمیت کی حامل ہے۔ قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے تمام افراد کو گھریلو مرغبابی کی تربیت بھی دے دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں جلالپور پیر والا میں” کٹا فربہ پروگرام اور کٹا بچاؤ پروگرام“ کے تحت فارمرز میں14 لاکھ20 ہزار روپے بطور انعام تقسیم کردئیے گئے ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک جمشید اختر نے اس موقع پر بتایا کہ محکمہ لائیو سٹاک نے کٹوں کی رجسٹریشن کی اور مفت ویٹرنری سروسز فراہم کیں ہیں۔

کامیاب کٹا پال فارمرز کو6500 روپے فی کٹا کیش انعامات دئیے گئے جبکہ کٹا فربہ پروگرام کے تحت 4000 روپے فی کٹا کے حساب سے انعام دیا گیا ہے۔اس پروگرام سے ملک میں گوشت کی کمی کو پورا کیا جا سکے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button