Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں انٹرنیشنل کانفرنس کا دوسرا روز

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام تین روزہ انٹرنیشنل کانفرنس ، "کیمیکل اینڈ آلائیڈ سائنسز”جاری ہے جس کا عنوان’’جدت اور زندگی کو بڑھوادینے کےلئے تبدیلی کے راستے‘ہے ۔
کانفرنس کے دوسرے روز بھی مقررین نے اپنے ریسرچ پیپر پیش کئے جس میں کیمسٹری اور زندگی سے جڑی مسائل بارے ریسرچ پیش کی گئی مقررین نے کہا کہ کیمیکل اور لائف سائنسز کے کردار اور بنی نوع انسان کی بھلائی کے لیے ان کی اہم شراکت وقت کی ضرورت ہے ، دنیا اس وقت توانائی، خوراک اور پانی کی طلب میں دھماکہ خیز اضافے کی وجہ سے بحران کا شکار ہے۔
ایسے میں رہی سہی کسر کررونا نے پوری کردی ایسے مسائل کے حل کےلئے ایسی کانفرنسز کا انعقاد ضروری ہوتا ہے ، کیمسٹری، زراعت اور تمام بین الضابطہ علوم ہماری ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے سب ملکر ایک پلیٹ فارم پرجدوجہد کریں اور ایسی ایجادات سامنے لائیں جو بنی نوح انسان کی زندگی میں راحتیں لائے اور آسانیاں پیدا کرے۔
کانفرنس کی فوکل پرسن ڈاکٹر سارہ مصدق نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کیمسٹری سے جڑے افراد کو ایک جگہ اکھٹا کرنا ہے تاکے وہ اپنے تجربات اور تحقیقات ایک دوسرے سے شیئر کرسکیں اور ملکر زندگی کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کےلئے نئی ایجادات سامنے لاسکیں ۔
کانفرنس منتظمین میں فوکل پرسن ڈاکٹر سارہ مصدق، ڈاکٹر تنزیلہ رحمن ڈاکٹر عدیلہ سعد شامل ہیں آج کانفرنس کا آخری روز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button