Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں نیشنل انڈونمنٹ سکالر شپ فار ٹیلنٹ کے چیک طالبات کے حوالے

ترجمان ویمن یونیورسٹی ملتان کا کہنا ہے کہ سیشن 2018-20 کی ایم فل کی وہ طالبات جنہوں نے این ای ایس ٹی حاصل کیا ان کو آخری قسط کے چیک ایک تقریب میں جاری کردئے گئے ۔
کچہری کیمپس میں ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی تھیں انہوں نے کہا کہ حکومت ان قابل طالبات کی مدد کے لئے ایسے سکالر شپ کا اجرا کررہی ہے جو اپنی کم آمدنی کی وجہ سے پیچھے رہ جاتے ہیں ،ان سکالر شپ میں کم آمدنی والے گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ذہین و مستحق طلبا کو شامل کیا گیا ہے تاکہ ان کے تعلیمی اہداف کو کامیابی کیساتھ حاصل کرنے میں ان کی مدد کی جائے ۔
اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ کوئی بھی طالب علم مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے ، اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں وہ طالبات فائدہ اٹھائیں جو حقیقی طور پر ضرورت مند ہیں۔
بعد ازاں 15 طالبات میں سکالر شپ کے چیک تقیسم کئے گئے ، اس پراجیکٹ کی فوکل پرسن ڈاکٹر تنزیلہ رحمان ، ڈاکٹر مصباح ہیں۔
اس موقع پر سائرہ ناصر اور سید خرم شہزاد بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button