Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان فٹبال پریمیر لیگ : سول ایویشن کی جیت، ایئر فورس اور لائیل پور برابر

13ویں سنیٹرملک صلاح الدین ڈوگر (مرحوم) فلڈ لائٹ پاکستان فٹبال پریمیر لیگ میں 2میچ ہوئے۔
پہلا میچ سول ایوی ایشن اور ہماء کلب اسلام آباد کے درمیان ہوا ، جو کہ سول ایوی ایشن نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا ،فاتح ٹیم کی جانب سے نعیم اور سہیل جبکہ مدمقابل کی جانب سے واحد گول پلاٹی کیک پروسیم نے کیا۔
دوسرا میچ پاکستان ائیر فورس اور لائیلپور کلب کر درمیان ہوا، جو سخت مقابلے کے بعد ایک ایک گول سے برابر رہا، ائیر فورس کی جانب سے منصور خان اور لائیلپور کی جانب سفیان نے گول کیا۔
بطور مہمان خصوصی فہد اسحاق سانگی ڈویژنل وائس چیئرمین شکایت سیل وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ کھیلوں کے میدان آباد ہونے سے ہسپتال ویران ہونگے، کھیلوں کے ذریعے نوجوان منفی سرگرمیوں سے دور رہیں گئے، اور جب نوجوانوں کو کھیلوں کے یکساں موقع حاصل ہونگے تو یہ نوجوان اپنی مہارت کو کھیل کے میدانوں میں دیکھائیں گئے۔
چست و صحت مند رہیں گئے کوئی بھی بیماری انکے نزدیک تک نہیں آئے گی مجھے یہ دیکھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ پورے پاکستان سے ٹیمیں اس فٹبال میچ میں شرکت کر رہی ہیں ، پاکستان میں فٹبال کے اچھے کھلاڑی موجود ہیں، اور میں میاں جاوید قریشی کو بھی مبارکباد دونگا کہ انہوں نے ملتان میں فٹبال ٹورنامنٹ کو زندہ رکھا ہوا ہے۔
فہد اسحاق سانگی نے مزید کہا کہ ہمیں کھیلوں کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینا چاہیےز اور نوجوانوں کی ہوصلہ افرائی کرنی چاہیے ، پاکستانی نوجوانی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ان نوجوانوں کو اپنی کارکردگی دیکھانے کے لیے موقع دینے کی ضرورت ہے۔
ریفریز احمد رؤف، عدنان انجم دلاور خان،محبوب بلوچ، ندیم بٹ،ماجد خان، میچ کمیشنر شفاعت حبیب، اسیسر رانا مشتاق نے میچ کو سپر وائز کیا۔
میاں محمد جہانگیر،میاں جاوید قریشی، میاں فرید، نوید اکرم، رانا باقر، عارف محمود، سفقت رحمن، آصف لاہوری و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button