Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پیف نے ڈینگی اقدام نہ کرنے پر 456 سکولوں کی ادائیگی روک دی

منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن اسد نعیم کی سربراہی میں 15ویں پروگریس ری ویو میٹنگ ہوئی، جس میں انسداد ڈینگی سے متعلق پیف کے تمام سکولوں کی جانب سے سرگر میاں اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ ہفتے 456سکولوں کی انسداد ڈینگی مہم میں حصہ نہ لینے پر اپریل کے مہینے کی پیمنٹس روک لی گئی تھیں، تاہم اس وقت صرف 83سکولز ایسے رہ گئے ہیں جن کی طرف سے ابھی تک کوئی سرگرمی اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن پر اپلوڈ نہیں کی گئی، جبکہ باقی تمام سکولزانسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اینٹی ڈینگی ایپلی کیشن کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سرگرمیاں اپلوڈ کر رہے ہیں۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم نے پیف کے تمام سکولوں کی طرف سے انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لینے پر خوشی کا اظہار کیا اور 456سکولوں میں سے 373 سکولوں کی پیمنٹس جاری کرنے کے فوری احکامات جاری کیئے۔

ایم ڈی پیف اسد نعیم کی ہدایت پر ایف اے ایس،ای وی ایس اور این ایس پی پروگرامز سے منسلک سکولوں کو1 ارب 43 کروڑ 41لاکھ 80ہزار482روپے مئی کی پیمنٹس کی مد میں جاری کردیے گئے ہیں۔

ان پیمنٹس کے تمام چیک ایم ڈی پیف کی جانب سے سائن ہو کر بنک میں جمع کروا دیے گئے ہیں اور یہ پیمنٹس پارٹنر سکولوں کو اُن کے اکاؤنٹس میں آج سے ملنا شروع ہو جائیں گی۔

میٹنگ میں ایم ڈی پیف نے تمام پروگرام ڈائریکٹرز کو ماہ جون کی پیمنٹس کی فائیلیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کیں تاکہ 15جون تک تمام سکولوں کی ماہ جون کی پیمنٹس بھی جاری کی جاسکیں۔

مزید برآں 16مارچ تا 31مارچ دورانیہ کے نئے داخلوں کے بقایا جات کی فائلیں بھی تیار ہوچکی ہیں،ان بقایاجات کی ادائیگیاں بھی اگلے ہفتے جاری ہوجائیں گی۔

ایم ڈی پیف نے کہا کہ ڈینگی کا موسم شروع ہو گیا ہے اور پیف کے تمام سکولوں میں کوروناکے ساتھ ساتھ ڈینگی سے متعلق تمام تر حفاظتی تدابیر کو مکمل طور پر اختیار کرنا تمام سکول مالکان کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جن83 سکولوں نے ابھی تک انسداد ڈینگی سے متعلق سرگرمیاں اپلوڈ نہیں کی ان کو تاکید کی جائے کہ وہ فوری طورپر اس مہم میں بھرپور حصہ لیں تاکہ انکی پیمنٹس بھی ماہ جون کی پیمنٹس کے ساتھ جاری کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی پیف پارٹنرز کا انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لینے پیر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ایم ڈی پیف نے مزید کہا کہ بطور مہذب شہری ہم تمام لوگوں کو حکومت کی انسداد ڈینگی مہم میں بھرپور حصہ لینا ہو گا تاکہ ڈینگی کی وباء سے محفوظ رہا جاسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button