Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی حکام کی ملاقات خوش آئند ہے، وسیم خان

پی سی بی چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے اپنے بیان میں اس ملاقات کے متعلق خوشی کا اظہار کیا اور کہا اس طرح کرکٹ ایسوسی ایشنز اور پی سی بی حکام کو ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملی ہے، اور یہ ملاقات اجتماعی طور پر آگے بڑھنے کے لیے مدد گار ثابت ہو گی۔
وسیم خان نے مزید کہا اتنے کم وقت میں آج کی تاریخ تک چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کر کے مجھے خوشی محسوس ہوئی اس سے متعلقہ حکام کے جذبے اور عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ آج کی ملاقات میں متعدد فیصلے لیے گئے ہیں پی سی بی اختیارات کو کرکٹ ایسوسی ایشنز تک منتقل کرنے کے عمل کو یقینی بنائے گا۔
اسی سیشن کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے سندھ ،سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسپانسرز کا اعلان بھی کیا۔اے کیو بلڈرز لمیٹڈ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسپانسر ہونگے اور سنٹرل پنجاب کو اگلے تین سال کے لیے پرائم آئل گھی ملز اسپانسر کریں گے۔
گراس روٹس کرکٹ سدرن پنجاب کے اسپانسر ہونگے۔سندھ اور سنٹرل پنجاب کی اسپانسرشپ کی تین سالہ مدت کاآغاز سیرن 22-2021 سے ہوگا ، جبکہ سدرن پنجاب کی اسپانسرشپ سیزن 23-2022 کے بعد اختتام پذیر ہو جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button