Paid ad
Breaking Newsتازہ ترینجرائم کی دنیا

کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ گروہوں اور عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے کا ٹاسک نئی آر پی او کے حوالے

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان سے ڈیرہ غازی خان میں نئے تعینات ہونے والے ریجنل پولیس آفیسر وقاص نذیر نے ملاقات کی ۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ امن عامہ برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے آپ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مفاد عامہ میں برؤے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے کوشاں رہیں۔
کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ کچے کے علاقہ میں جرائم پیشہ گروہوں اور عناصر کی سرگرمیوں کو روکنے اور ان کی کمین گاہوں،پناہ گاہوں کو ختم کرنے پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ پورے ریجن میں کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے لیے بھی مزید اقدامات کئے جائیں اور حکومتی ترجیحات کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔
ریجنل پولیس آفیسر وقاص نذیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ مفاد عامہ کی بہتری کے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button