Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ہائیڈرو یونین کی اپیل پر ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں ہڑتال اور احتجاج

آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح میپکو ریجن میں ریجنل چیئرمین چوہدری غلام رسول گجر کی قیادت میں یوم احتجاج منایا گیا ۔
ریجنل چیئرمین میپکو چوہدری غلام رسول گجر نےخطاب کرتے ہوئے کہ مفاد عامہ محکمہ بجلی منافع بخش کمپنیوں کو من پسند افراد کو نوازنے کے بجائے ان کی کارکردگی میں مزید اضافہ کے لئے ترقی پسندانہ اقدامات جنگی بنیادوں پر کریں ،انہوں نے بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جان لیوا حادثات ختم کرانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک ماہ کے اندر اندر فوری اقدامات کریں ورنہ ہماری تنظیم اس سلسلے میں ٹول ڈاؤن کرنے پر مجبور ہو جائے گی ، جس کی مکمل ذمہ داری انتظامیہ پر ہوگی۔
ریجنل چیئرمین ریونیو شکیل بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے وسیع تر مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری نہ ہونے دی جائے ، کیونکہ یہ تجربات پہلے بھی یکسر ناکام ہو چکے ہیں، ریجنل سیکرٹری سجاد بلوچ ،زونل چیئرمین ملتان چوہدری محمد خالد نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کے محکمہ بجلی واپڈا کے ملازمین کو خطرناک ترین بجلی کے کام کرنے کے دوران حادثات سے محفوظ کرانے کے لیے لائن سٹاف کی خالی جگہوں پر بھرتی اور جدید اور معیاری پی این پی کی فراہمی ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔
زونل چیئرمین جی ایس سی رانا محمد انور ،چیئرمین جی ایس طارق صدیقی ،ریجنل وائس چیئرمین الطاف مہار نے کارکنوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں، اگر حکومت نے کارکنوں کی جان کیلئے فوری اور موثر اقدامات نہ کیے تو محنت کش ہاتھ میں اقدام کو مد نظر رکھ کر فیصلہ کریں گے ۔
زونل چیئرمین ساہیوال محمد احمد موہل،سینئر رہنما آغا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تنظیم بجلی کے کروڑوں صارفین کو شدید گرمی کے دوران قومی مفاد میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتی، لیکن تجربہ کار بجلی کے کارکنوں کے حادثات کو روکنے کے لیے ہم انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔
زونل چیئرمین کنسٹرکشن رانا زاہد جاوید زونل سیکرٹری ملتان راشد یامین نے کہاکہ محکمہ بجلی میں پچاس فیصد لائن اسٹاف،گرڈ اسٹاف،میٹر ریڈرز اسٹاف کی شدید کمی کو مکمل دور کیا جائے ،کیونکہ اسی وجہ سے لائن سٹاف آئے روز بجلی کا دوہرا کام کرنے کے پیش نظر المناک حادثات کا شکار ہو رہے ہیں،انہوں نے آج 27 اگست بروز جمعۃ المبارک سے پورے میپکو ریجن میں مکمل مطالبات کی منظوری تک پر امن احتجاج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
میپکو ہیڈکوارٹر میں احتجاج سے سلیمان بلوچ ،رانا محمد عمران، ملک تنویر، ،چوہدری یونس ،عارف زکی، رانا طیب، اکرام علوی، مسعود علوی ،چوہدری اظہر آرائیں ,اختر بھٹی، ذیشان پیرزادہ ،عاصم علی، مظہر عباس ،عاشق جٹ ،شوکت بلوچ ،میاں محمد علیم، عبدالواحد ہاشمی، اختر بھٹی، ذیشان صدیقی، رانا نواز ،ذیشان سیال، رانا سلیم تاج ،محمد شہزاد ،الیاس جٹ ,رانا خضر ، عمران بشیر، محمد اعجاز ، عنصر عباس، راؤ ماجد ،ملک بابر، طارق سلیم، الطاف حسین ، احمد جان، رانا شاہد ، شہباز علی ،سجاد حیدر ، چوہدری شفاقت ، چوہدری آصف ، محمد اقبال ، اکبر طاہر، شاہد رضا ملک ، منتظر گیلانی، عاشق ڈوگر ، سعید سیال ، اشفاق علوی، چوہدری راشد اعجاز، سرور انصاری ،عشرت علوی ، اجمل سیال ، ملک امیر ، رمضان شہزاد ،چوہدری سرمد ، راؤ اسلم ،سعید احمد ،امجد ڈوگر ،ساجد جمیل علوی ،چوہدری علی احمد گل، رانا پرویز ،مختار انصاری ،چوہدری نعیم ، فیاض راں، ملک عثمان لیاقت، شہباز رندھاوا ،خرم خان ،انوار فرید گجر ،رانا نوید ،رانا حسنین سرور، راؤ اقبال ،چوہدری عقیل آرائیں،قاضی آفتاب و دیگر مقررین نے خطاب کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button