Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ڈیڑھ کروڑ کا سکالرشپ لیکرغائب ہونےوالوں کے خلاف کارروائی شروع

ڈیڑھ کروڑ کا سکالرشپ لیکر غائب ہونےوالے زکریا یونیورسٹی کے ٹیچر کے خلاف کیس سینڈیکیٹ میں کارروائی رکوانے کےلئے صوبائی محتسب کے دفتر میں تعینات افسر متحرک ہوگیا۔

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی سے کروڑوں روپے سکالر شپ لیکربیرون ملک غائب ہونےوالے اساتذہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کےتحت کارروائی شروع ہوگئی ۔

ان سکالرز کے کیس سینڈیکیٹ میں ارسال کردئے گئے، جس کی منظوری کے بعد ریکوری اور دیگر کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق قاضی محمد ذوالفقار علی الیکٹریکل انجینئرنگ کے لیکچرار تھے، انہوں نے 2016 میں ایک کروڑ 45 لاکھ روپے کا سکالر شپ حاصل کیا ، انہوں نےقانون کے مطابق بونڈ جمع کرایاکہ وہ پی ایچ ڈی حاصل کرنے کے بعد واپس آکر اپنی خدمات زکریا یونیوسٹی میں ادا کریں گے۔

ان کی مدت 23نومبر 2021کو ختم ہوگئی، اور ان کو ڈیوٹی پر حاضر ہونے کے کئی نوٹس بھیجے گئے، مگر انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا، جس پر یونیورسٹی نے ان کی تنخواہ روکنے کےاحکامات جاری کردئے، اوران کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کےلئے کیس سینڈیکیٹ کو ارسال کردیا۔

جس کے اطلاع ملتے ہیں ان کے ایک عزیز جو صوبائی متحسب کے دفتر میں تعینات ہیں، نے یونیورسٹی حکام کو پریشان کرناشروع کردیا اور کہاگیا کہ قاضی ذوالفقار کو ریلیف دیا جائے۔

ان کی تنخواہیں جاری کی جائیں، ان کےخلاف تمام کیس ختم کئے جائیں ، یونیورسٹی کی طرف سے انکار کے بعد انہوں نے یونیورسٹی حکام کو تنگ کرنا شروع کردیا ۔

اسی صورتحال میں اب دیگر قانونی امور پر غور کیاجارہاہے تاکی اس بلیک میلنگ کاخاتمہ ہوسکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button