ایڈیشنل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سول لائن کالج پہنچ گئے
ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب طارق محمود،ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹر فرید شریف نے ملتان کے گورنمنٹ سول لائنز کالج کا اچانک دورہ کیا، کالج کے مختلف شعبہ جات میں تدریسی امور کا جائزہ لیا،طلباواساتذہ سے ملاقاتیں کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان ڈویژن ڈاکٹر عظیم قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن کی قیادت میں وفد نے سول لائنز کالج میں بی ایس چار سالہ پروگرام،اے ڈی پی ماس کمیونیکشن سمیت دیگر شعبہ جات میں تدریسی امورسمیت انتظامی امور کے تمام عمل کو تسلی بخش قراردیا، پرنسپل سیدحیدرعباس گردیزی، پروفیسر ضیغم عباس،کوارڈینٹر بی ایس پروگرام ڈاکٹرشاہد نے وفد کو کالج کے تدریسی وانتظامی امور سے متعلق بریفینگ دی۔
اس موقع پرایڈیشنل سیکرٹری ہائرایجوکیشن جنوبی پنجاب طارق محمود،ڈی پی آئی کالجز جنوبی پنجاب ڈاکٹرفریدشریف نے سول لائنز کالج میں 14شعبہ جات میں بی ایس پروگرام کے اجراء پر پرنسپل وکالج اساتذہ کو مبارکباددی، انہوں نے اے ڈی بی ماس کمیونیکشن کے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی بھی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے بعد سول لائنز کالج جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا سرکاری تعلیمی ادارہ ہے جو سب سے زیادہ شعبہ جات میں بی ایس پروگرام شروع کروارہا ہے، یہ یقیننا پرنسپل،کالج اساتذہ کی محنت اور کاوش کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پرنسپل سول لائنزکالج حیدرعباس گردیزی تعلیم کے میدان میں خادم جنوبی پنجاب ہیں،ان کی شبانہ روز کوششوں سے ہی یہ ممکن ہوا کہ خطے کے ہزاروں طلباوطالبات جو زیادہ فیسوں یا میرٹ پر نا آسکنے کے باعث پبلک سیکٹریونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل نا کرسکے،ان کو انتہائی کم فیس کیساتھ بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کررہے ہیں۔
وفد نے کالج کے مختلف شعبہ جات،لیبز کا دورہ کیا اور طلبا وطالبات سے بھی ملاقات کی،ان سے تدریسی امور سے متعلق سوالات کیے،جس پروفد نے تدریسی امور پرمکمل اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پرنسپل نے وفد کا کالج آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم معیار تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے،طلبا وطالبات کو بہترین تعلیمی سہولیات مہیا کرنا ہمار اولین مشن ہے۔