Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک کے امتحانات کےلئے 442 سنٹر قائم

تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کی تیاریاں مکمل، 442سنٹرقائم، سیکورٹی کےلئے پولیس طلب، دو لاکھ 52ہزار سے زائد امیدوار شریک ہوں گے ۔

تعلیمی بورڈ ملتان نے میڑک کے امتحانات2023کےلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ، چیف سیکرٹری کے احکامات کے بعد عملے کی کمی بھی پوری ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق امتحان میں 442 سنٹر بنائے گئے ہیں، جن میں نویں کے امتحان میں ایک لاکھ 42ہزار امیدوار جبکہ دسویں میں ایک لاکھ 11ہزار امیدوار شریک ہوں گے ۔

اس سلسلے میں چیئرمین حافظ قاسم کاکہناتھا کہ امتحانات کے انعقاد کےلئے تمام ڈیپارٹمنٹ نے بہت تعاون کیا، ہم نے کوشش کی ایسے اساتذہ جو مردم شماری میں مصروف ہیں ان کو ڈسٹرب نہ کریں۔

اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز اور سی ای او ایجوکیشن نے بہت تعاون کیا، اور ہم امتحان کے انعقاد سے قبل عملے کی تعیناتی کے عمل کو پورا کرنے میں کامیاب رہے۔

حساس سنٹروں کےلئے پولیس کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ، سنٹروں میں دفعہ 144 نافذ رہے گی، جبکہ مانیٹرنگ کےلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ، تمام سینئر آفیشل بھی سنٹروں کی خفیہ مانیٹرنگ کریں گے۔

سیکرٹری بورڈ خرم شہزاد قریشی نے "ڈی رپورٹرز” کو بتایا کہ امتحانی نظام کو ہموار طریقے سے چلانے کےلئے تمام ڈیپارٹمنٹ کو ساتھ لیکر چل رہے ہیں، پیپر بینک میں پہنچا دئے گئے ہیں ۔

طلباء مقررہ ایس او پیز پر مکمل عمل کریں ، امتحان کے دنوں میں بجلی کی فراہمی کا اہتمام کیا جائے گا یوپی ایس کا بھی اہتمام ہوگا تاکہ بچے گرمی سے متاثر نہ ہوں ۔

اس امتحان میں وہاڑی ، بوریوالا اور کبیر والا کے 9 سنٹر حساس ہیں ، جن کی خصوصی نگرانی کی جائے گی۔

لیفٹ ہینڈ امیدواروں کےلئے الگ سے ڈیسک بنائے جائیں گے، جبکہ معذور طلبا کے لئے بھی خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امتحان میں 22 سو افراد سپروائزری سٹاف میں شامل ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button