Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بابر اعظم ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ورلڈ ریکارڈ بنانے کے لیے تین میچز میں 98رنز درکار ہیں، کرکٹ کی دنیا میں سنچن ٹنڈولکر ، رکی پوٹینگ ،ویرات کوہلی سمیت دنیائے کرکٹ کے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیں گے، آ ج سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز میں ایک اور بڑا ریکارڈ اپنے نام کرسکتے ہیں۔

بابر اعظم نے ورلڈ کپ سپر لیگ میں اب تک 902 رن بنائے ہیں۔ وہ اگر سیریز میں 98 رنز بنالیتے ہیں تو ایک ہزار رنز تک پہنچنے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن جائیں گے۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے سپر لیگ کے 12 میچوں میں اب تک 90 کی اوسط سے 902 رنز بنائے ہیں، جس میں پانچ سنچریاں اور تین نصرف سنچریاں شامل ہیں ۔ انہوں نے 158 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلی۔

باؤلنگ میں آسٹریلیا کے لیگ اسپنر ایڈم زمپا اور آئرلینڈ کے کریگ ینگ مشترکہ طور پر نمبر ایک پر ہیں ۔ اب تک دونوں نے 28 ۔ 28 وکٹ لی ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button