Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں طالبات کو بلیک میل کرنے والا بڑے گینگ کا انکشاف

زکریا یونیورسٹی میں ایک بہت بڑے گینگ کا انکشاف ہوا ہے ، جس میں یونیورسٹی ملازمین اور طالب علم شامل ہیں۔

یہ گینگ طالبات کو پاس کرانے کا جھانسہ دے کر جنسی طور پر ہراساں کرتا، اور پھر ان کی ویڈیو بنا لیتا ۔

بعد ازاں ان سے پیسے وصول کرتا، اور ان کو شہر کی بڑے لوگوں کو بھی پیش کیا جاتا۔

ایک طالبہ کی شکایات پر حساس ادارے متحرک ہوگئے، یونیورسٹی ملازمین نے یہ گینگ بنایا ، جس میں 44 ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین شامل ہیں، جن میں کلر ک سے لیکر سوئیپر تک شامل ہیں۔

یہ طالبات کی ڈیپارٹمنٹ کے کامن روم سے تصاویر بھی بناتے رہے ، بعدازں ان کے کلاس فیلو یا دیگر شعبوں کے طلباء سے ملکر بلیک میل کرتے۔

پولیس ذرائع کے مطابق سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے کلرک منور وینس اور بیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم ابو بکر کو گرفتار کیا گیا، ان کے موبائل فونز سے نازیبا ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں، باقی کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button