زکریا یونیورسٹی کے انتظامی معاملات درہم برہم،ملازمین کا احتجاج جاری
شدید گرمی میں نماز حاجت کی ادائیگی
زکریا یونیورسٹی میں دوسرے روز بھی مکمل قلم چھوڑ ہڑتال ، کیمپس سیل کردیاگیا ۔
بوسن روڑ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں ، شدید گرمی میں نماز حاجت ادا کی گئی ، کریش ہا ل نعروں سے گونجتا رہا ۔
ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کےلئے ایمپلائز یونین کا ملک صفدر اور رانا مدثر کی قیادت میں احتجاج جاری رہا۔
گزشتہ روز مظاہرین نے دفتر میں کو تالے لگائے احتجاجی ریلی گیٹ تک نکالی گئی اور مرکزی گیٹ بند کرکے کیمپس سیل کردیا گیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایمپلائز یونین زکریا یونیورسٹی کے صدر ملک صفدر حسین نے کہا ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کیا جائے ڈیلی ویجزکو جان بوجھ کر انتظار کی سولی پر چڑھا جارہا ہے زکریا یونیورسٹی میں بدامنی پھیلانے کے لئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں، سینڈیکیٹ سے منظوری کے بعد بھی خوار کیا جارہا ہے، اب گیند رجسٹرار کے ہاتھ میں ہے ۔
ہمارا ان سے مطالبہ ہے کہ نوٹیفیکشن جاری کیا جائے ،احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا، بوسن روڑ پر دھرنا دیا جائے گا جس کی ذمے داری انتظامیہ پر ہوگی ۔