Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا احتجاج، مذاکرات کے تین دور ناکام، آج تین ایسوی ایشنز احتجاج کریں گی

زکریا یونیورسٹی ایمپلائز نے ڈسپیرٹی الاونس اور دیگرمعاملات کےلئے احتجاج کیا ، جس کی قیادت صدر ملک صفدر اور رانا مدثر نے کی ۔
اس معاملے پر وائس چانسلر نے ڈسپیرٹی الاونس کا جاری مراسلے کی روشنی میں منظور کرنے کا کہا جبکہ یوینز کا کہنا تھا کہ کئی ماہ سے سینڈیکیٹ نہیں ہوئی ہے اس لئے اس کو بائی سرکولر منظور کردیں تاکے دیگر مراحل جلدی سے حل ہوسکیں ۔
مذاکرات کے دوسرے دور میں رجسٹرار صہیب راشد نے یقین دہانی کرائی کہ الاونس کو بائی سرکولر منظور کرلیتے ہیں مگر شام کو ہونے والی ملاقات میں وائس چانسلر نے پھر سینڈیکٹ میں لیجانے کا اعلان کردیا جس پر مذاکرات ناکام ہوگئے۔
جس کے بعد تین ایمپلائز ایسوسی ایشن ، آفیسر ایسوسی ایشن او ر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے آج 11 بجے احتجا ج کا اعلان کیا ہے ملک صفدر کا کہناہے کہ الاونس ملازمین ، اساتذہ اورآفیسر کا حق ہے اس کے راہ میں روڑ ے اٹکائے جارہے ہیں۔
تاحال سینڈیکیٹ کا کوئی پتا نہیں کب ہوگی اس لئے وائس چانسلر کو شفقت کرتے ہوئے اپنے خصوصی اختیارات استعمال کرنے چاہیے آج صبح اگر مذاکرات منظور نہ ہوئے تو احتجاج ہمار ا حق ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button