Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے تمام اداروں میں معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے معذور افراد کے وفدنے ملاقات کی، معذور افراد نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا،وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے تمام سائل سنے اور ان کے حل کیلئے فوری احکامات دیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اداروں میں معذور ملازمین کیلئے کنوینس الاؤنس بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت معذور افراد کو 10 ہزار روپے ماہانہ کنوینس الاؤنس دے گی۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے معذور افراد کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ 664 خالی آسامیوں پر معذور افراد کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو سمری وزیراعلیٰ آفس بھجوانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ یہ ثواب کا کام ہے اس میں ایک سکینڈ کی بھی تاخیر نہیں ہونی چاہئے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button