Breaking NewsEducationتازہ ترین
کامرس اساتذہ کو پے پروٹیکشن دینے کےلئے رپورٹ طلب

ہائرا یجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کامرس کے اساتذہ کو پے پروٹیکشن دینے لئے فنانشل دباؤ بارے رپورٹ طلب کرلی۔
اس سلسلے میں تمام ڈی پی آئی کو مراسلہ ارسال کیاگیا ہے کہ کامرس ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کے چار گروپس کو جو پہلے کنٹریکٹ پرتعینات تھے کو پے پروٹیکشن دینے کافیصلہ کیا جارہا ہے۔
تاہم اس سے بجٹ پر کیا اثرات مرتب ہوں گے، اس بارے مکمل رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ اس فیصلے کا اطلاق کیا جاسکے ۔