Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

25 یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تعیناتی : انٹرویو شروع، کرپشن کے الزامات والے امیدوار بھی طلب کرلئےگئے

پنجاب کی 25 یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز تعیناتی کےلئے انٹرویو شروع ہوگئے ، کرپشن کے الزامات والے امیدواروں کو بھی انٹرویو کےلئے طلب کرلیاگیا۔

پنجاب کی 25 یونیورسٹیوں میں اس وقت قائم مقام وائس چانسلر تعینات ہیں، جن میں زکریا یونیورسٹی ملتان، ویمن یونیورسٹی ملتان، اسلامیہ یونیورسٹی ، اور سر صادق یونیورسٹی بہاولپور، ڈیرہ یونیورسٹی بھی شامل ہیں۔

سرچ کمیٹی نے آنے والی درخواستوں کی سکروٹنی کے بعد انٹرویو کا سلسلہ شروع کردیا، ہفتہ کو پہلا روز تھا پہلے مرحلے میں سپیشلائزڈ یونیورسٹیوں کے انٹرویو ہورہے ہیں۔

دوسرے مرحلے میں جنرل یونیورسٹیوں کی کیٹیگری اے اور بی کیلئے انٹرویوز ہونگے، امیدواروں نے شارٹ لسٹ ہونے والے امیدواروں پر سوال اٹھائے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایسے امیدوار وں کوبھی انٹرویو کےلئے بلایا گیاہے جن پرکرپشن کے الزامات ہیں ان کے خلاف کیس انٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی میں موجود ہیں مگر ایچ ای ڈی نے اینٹی کرپشن اور سی ایم آئی ٹی کی رپورٹ میں قصوروار قرار امیدوار کو بھی شارٹ لسٹ کرکے انٹرویو کیلئے طلب کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اطہر محبوب کے دور میں ہراسمنٹ سکینڈل سامنے آیا، ان پر کرپشن کے الزامات بھی تھے سی ایم آٸی ٹی رپورٹ میں اطہر محبوب کو کسی یونیورسٹی یا سرکاری ادارے کا سربراہ نہ لگانے کی سفارشات دی تھی۔

اسی طرح سلمان طاہر سابق وی سی خواجہ فرید کے خلاف بھی کرپشن کی انکوائریوں کا پلندہ ہے مگر دونوں امیدوار انٹرویو میں شریک ہوں گے دیگر امیدواروں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے میرٹ کویقینی بنانے کےلئے اقدام کرنے اور سکروٹنی کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے ،

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button