Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کے حملے سے ہوشیا ر رہیں، اور پیسٹ اسکاوٹنگ کا عمل جاری رکھیں: ڈاکٹر زاہد محمود

سنٹرل کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر زاہد محمود نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اپنے اہم پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس وقت گلابی سنڈی کے حملے سے پوری طرح ہوشیار رہیں، اور ہفتہ میں دو سے تین بار پیسٹ سکاوٹنگ کا عمل جاری رکھیں۔

کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا حملہ جاننے کے لئے کاشتکار کپا س کے کھیتو ں سے 14سے 28دن کے 100عد د سبز ٹینڈ ے تو ڑلیں۔ یہ ٹینڈے نہ ہی زیا دہ نر م ہو ں اور نہ ہی زیا دہ سخت ہو ں۔ توڑے گئے ٹینڈوں کو تین یا چار دن کے لئے سایہ دار جگہوں پر رکھ دیا جائے۔اس کے بعد ان ٹینڈو ں کو لمبا ئی کے رخ کا ٹ کر ان میں مو جو د گلا بی سنڈیا ں یا ان کا نقصان گن لیں۔

اگر تعداد معاشی نقصان کی حد تک پہنچ جا ئے تو بلا تا خیر منا سب حشرات کش ادویا ت کا چھڑ کاو کریں۔

ڈاکٹر زاہد کا کہنا تھا کہ گلابی سنڈی سنڈی ڈوڈی میں داخل ہو کر اس کی پتیوں کے سروں کو اپنے منہ سے نکلنے والے لعاب سے جوڑ دیتی ہے ، جس سے پھول مدھانی نما شکل اختیار کرلیتے ہیں لیکن جب فصل پر ٹینڈے بنتے ہیں تو یہ چھوٹے نرم ٹینڈوں میں سوراخ کر کے داخل ہوجاتی ہے اور اندر ہی اندربیجوں کو کھاتی رہتی ہے۔ٹینڈے میں سوراخ بند ہوجاتا ہے۔ متاثرہ ٹینڈا نرم ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر زاہد محمود نے بتایا کہ کاشتکار گلابی سنڈی کی مینجمنٹ کے لئے پھندے8 فی ایکڑ کے حساب سے کھیت میں لگائیں اور ان میں لگے کیپسول کو 15تا20 دن بعد تبدیل کریں جبکہ گلابی سنڈی کے حملہ کے بڑھنے کی صورت میں کاشتکارچھ دن کے وقفہ سے تین لگاتار زرعی زہروں کا استعمال کریں۔

کپاس کے کاشتکار گلابی سنڈی کی مانیٹرنگ کے لئے1جنسی پھندہ فی پانچ ایکڑلگائیں، جبکہ مینجمنٹ کے لئے8جنسی پھندے فی ایکڑ کے حساب سے لگائے جاتے ہیں۔

گلابی سنڈی کا حملہ معاشی حد کو پہنچ جائے تو کاشتکار پہلا سپرے پروفینوفاس+سائپر میتھرین 600ملی لٹر بحساب 100لٹر پانی فی ایکڑکریں اور5-6دن کے وقفہ کے بعد دوسرا سپرے یا ڈیلٹا میتھرین +ٹرائی ایزوفاس600ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ کا سپرے کریں۔

اسی طرح کاشتکار5-6دن کے وقفہ سے تیسرا سپرے گیماسائی ہیلو تھرین100ملی لٹر بحساب100لٹر پانی فی ایکڑ سپرے کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button