Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سابق ٹیسٹ کرکٹر منظور الہی فٹی لیگ کی پرموشن کےلئے پیش پیش

مہر شہباز احمد فنانس سیکرٹری آسٹریلین فٹی لیگ سنٹرل پنجاب اور منظور الہیٰ سابق ٹیسٹ کرکٹر ایمبیسیڈر فٹی لیگ پنجاب نے محمد جمیل کامران صدر ساوتھ پنجاب آسڑیلین فٹی لیگ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
منظور الہیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کرکٹ سمیت دیگر مختلف کھیلوں کی ترقی کے لیے جمیل کامران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ، اسی وجہ سے فٹی گیم ساؤتھ پنجاب میں تیزی سے مقبولیت حاصل کررہی ہے۔انہوں نے مستقبل میں فٹی لیگ کے فروغ کےلیے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
مہر شہباز احمد نے کہا کہ فٹی پاکستان میں تیزی سے اپنا نام بنارہی ہے اس موقع پر رانا محمد اعجاز خان صدر آسڑیلین فٹی سنٹرل پنجاب کا بھی محمد جمیل کامران سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس میں دونوں صدور نے فیصلہ کیا کہ جلد ہی ساؤتھ اور سنٹرل پنجاب میں انٹر سکول فٹی لیگ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائےگا۔ جبکہ دونوں کے درمیان ایک سیریز کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے فٹی لیگ پاکستان کے صدر سردار طارق خان کو فٹی لیگ کے فروغ کے لیے کیے گئے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔
چوہدری ذوالفقار نے کہا کہ اے ایف ایل نیشنل چیمپئین شپ کا جلد ہی اسلام آباد میں انعقاد ہوگا۔
محمد جمیل کامران نےکہا کہ جلد ہی ساؤتھ پنجاب میں انٹر کلب چیمپیئن شپ منعقد کی جائے گی، جس کے میچز مختلف مقامات پر ہونگے۔
جس کی تیاریوں کے سلسلہ میں تربیتی کیمپوں کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button